ایک کھلا خط

میں پاکستان کے اندر آنے والے تمام غیر ملکی سیاحوں کو ہمیشہ خوش آمدید کہتا ہوں اور یقینا اس سے پاکستان کے لوگوں اور حکومت پاکستان کو ٹورازم کی شکل میں بہت زیادہ ریونیو بھی جنریٹ ہوتا ہے
پچھلے کچھ مہینوں میں یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ پاکستان کے اندر بہت سارے غیرملکی ولاگرز پاکستان کی خوبصورتی اور اسکی ٹورزم کی پرموشن کے لئے دن رات کوشاں ہیں یہ یقینا بہت خوش آئند بات ہے مگر صاحب ان بیچاروں کا کیا کیا جائے گا جن کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ ہر وقت پاکستان سے محبت کا ثبوت اپنی وہ تمام تر کوششوں کا دیتے ہیں جس سے نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں سوفٹ امیج کا پیغام دیتے ہیں

میری 12سالہ کوششیں پاکستان اور بالخصوص لاہور کی ثقافت اور کلچر کی پرموشن کے لئے ہے
میری حکومت وقت سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ خدارا مجھے مال روڈ پر اور دوسری شاہراؤں جہاں پر ٹریفک کا کسی قسم کا خلل پیدا نہیں ہوگا میرا ٹانگہ چلانے کی اجازت دی جائے تاکہ میں اس مرتی ہوئی ثقافت کو بچا سکوں

اگر اگر مال روڈ پر ٹانگ چلانا جرم ہے یا کوئی قانون کی خلاف ورزی ہے تو پھر 🐫 اونٹ کو بھی بند کیا جائے کوئی بھی سرکاری افسر یا لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے افسر میرے ساتھ ٹانگیں پر سفر کرلیں اگر میں کسی قسم کی ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بنتا ہوں یا صفائی کا خیال نہیں رکھتا تو مجھے سخت سے سخت سزا دی جائے لیکن میرے کئی کوچوان کا روزگار نا چھینے۔۔

آپ سب سے درخواست ہے کہ میری آواز میں میری جدوجہد میں شامل ہیں اور میری آواز بنے پاکستان کے لیے اس کے کلچر کے لیے اسکی ٹورزم کے لیے۔۔۔

انشا جی اٹھو اب کوچ کرو
اس شہر میں جی کو لگانا کیا

وحشی کو سکون سے کیا مطلب
جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا۔۔۔۔

Source: Adil Javed-AKA Adil Lahori

میں پاکستان کے اندر آنے والے تمام غیر ملکی سیاحوں کو ہمیشہ خوش آمدید کہتا ہوں اور یقینا اس سے پاکستان کے لوگوں اور حکومت…

Posted by Adil Javed on Saturday, April 27, 2019

No Comments Yet

Leave a Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!